شمالی کوریا نے دھمکی دی تو اسے آگ اور غصے کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ


شمالی کوریا نے دھمکی دی تو اسے آگ اور غصے کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ


واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے امریکا کو مزید دھمکی دی تو اسے آگ اور غصے کا سامنا کرنا پڑے گا ، آگ اور غصہ بھی ایسا جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہو گا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نیوجرسی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا شمالی کوریا امریکہ کے خلاف مزید دھمکیاں دینا بند کرے ورنہ اسے ایک ایسی آگ اور غصے کا سامنا کرنا ہو گا جسے دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہو گا۔امریکی صدر کا یہ بیان واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے میزائلوں کے اندر فٹ ہونے والے چھوٹے کیمیائی وار ہیڈ تیار کر لیے ہیں اوراس کا مطلب یہ ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے کیمیائی ہتھیار تیار کر رہا ہے جو امریکا کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
Tag : World Update
0 Leave A Reply "شمالی کوریا نے دھمکی دی تو اسے آگ اور غصے کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ"

Back To Top