نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی ٹیموں کے کپتانو ں کا اعلان ،

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی ٹیموں کے کپتانو ں کا اعلان ، مصباح اور سرفراز کون کونسی ٹیموں کی قیادت کریں گے؟ شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آگئی



لاہور(آن لائن)نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ٹیموں کے کپتانو ں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ،سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار سلمان بٹ کے سر پر بھی قیادت کا تاج سج گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم اکتوبر تک کوئی انٹر نیشنل سیریز نہیں کھیلے گی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کا پہلا حصہ 25سے 31اگست تک ملتان اور دوسر احصہ4-10ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں 8ٹیمیں شرکت کریں گی جن کے کپتانوں کے نام سامنے آگئے ہیں ۔ کراچی وائٹس کی کپتانی سرفراز احمد کے سپرد کی گئی ہے جبکہ فیصل آباد کی قیادت مصباح الحق کریں گے ، عثمان خان شنواری فاٹا،سلمان بٹ لاہور وائٹس،عمر امین راولپنڈی،محمد حفیظ لاہور بلیوز،محمد رضوان پشاور اور عماد وسیم اسلام آباد کی قیادت کریں گے ۔
Tag : World Update
0 Leave A Reply "نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی ٹیموں کے کپتانو ں کا اعلان ،"

Back To Top