پاکستان میں دراصل انٹرنیٹ کو کیا ہوا ہے؟ پی ٹی سی ایل کے عہدیدار

پاکستان میں دراصل انٹرنیٹ کو کیا ہوا ہے؟ پی ٹی سی ایل کے عہدیدار میدان میں آ گئے، ایسی وجہ بتا دی جو آپ کو بالکل بھی پسند نہ آئے گی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان بھر کے زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطلی کا شکار ہیں جبکہ چند علاقوں میں اس کی رفتار انتہائی سست ہو گئی ہے۔


پی ٹی سی ایل کے جی ایم عمران جنجوعہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے قریب سمندری کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز خرابی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سب میرین کیبل کنسورشیم خرابی دور کر رہا ہے جبکہ صارفین کی آسانی کیلئے متبادل روٹس سے سروسز فراہم کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹی ڈبلیو ون،سی می وی 3،4 اورآئی می وی کیبل متاثر ہوئی ہیں جبکہ سی می وی 5کیبل فعال ہے لیکن انٹرنیٹ سپیڈتقریباً50فیصدرہ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانس ورلڈ کی ایک کیبل سی می وی 5 پرانٹرنیٹ ٹریفک کی منتقل کر دی گئی ہے لیکن 48ٹیرا بائٹس کاسب سے بڑاکیبل ڈبل آئی ای ون ملک سے منسلک نہیں ہو سکا ہے جس کے باعث تھری جی اور فور جی سروسز بھی سست روی کا شکار ہیں۔
0 Leave A Reply "پاکستان میں دراصل انٹرنیٹ کو کیا ہوا ہے؟ پی ٹی سی ایل کے عہدیدار"

Back To Top