جدہ کے قریب سب میرین کیبل آئی ایم ای ڈبلیو ای خرابی کا شکار ہے:پی ٹی اے

جدہ کے قریب سب میرین کیبل آئی ایم ای ڈبلیو ای خرابی کا شکار ہے:پی ٹی اے



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جدہ کے قریب سب میرین کیبل آئی ایم ای ڈبلیو ای کی خرابی کی وجہ سے پاکستان میں صارفین کو پی ٹی سی ایل،3جی،4جی کی سروسز میں مشکلات کاسامنا ہے ،پی ٹی اے حکام کے مطابق آئی ایم ای ڈبلیو ای میں خلل کی بنیادی وجہ کیبل کاکٹ جانا ہے،کیبل خراب ہونے سے پاکستان بھرمیں ٹیلی کام،انٹرنیٹ سروس میں خلل ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ڈبلیو ون،سی می وی 3،4 اورآئی می وی کیبل متاثر ہوئی ہیں جبکہ سی می وی 5کیبل فعال ہے لیکن انٹرنیٹ سپیڈتقریباً50فیصدرہ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانس ورلڈ کی ایک کیبل سی می وی 5 پرانٹرنیٹ ٹریفک کی منتقل کر دی گئی ہے لیکن 48ٹیرا بائٹس کاسب سے بڑاکیبل ڈبل آئی ای ون ملک سے منسلک نہیں ہو سکا ہے جس کے باعث تھری جی اور فور جی سروسز بھی سست روی کا شکار ہیں۔
Tag : World Update
0 Leave A Reply "جدہ کے قریب سب میرین کیبل آئی ایم ای ڈبلیو ای خرابی کا شکار ہے:پی ٹی اے"

Back To Top