کاجول اورکرن جوہرپھرسے دوست بن گئے

کاجول اورکرن جوہرپھرسے دوست بن گئے

ممبئی: بالی وڈ فلمساز کرن جوہر اور کاجول کے درمیان انسٹاگرام پر بات چیت کا آغاز ہو گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے گذشتہ روز رکشا بندھن کے موقع پرپہلی بار اپنے دونوں بچوں کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جسے بہت سے لوگوں نے لائیک کیا جن میں سے ایک اداکارہ کاجول بھی تھیں ۔
کرن جوہر نے جو تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے اس میں بتایا کہ روحی اور یش 6 ماہ کے ہو گئے ہیں۔ کرن جوہر کے یہ جڑواں بچے سیروگیسی کے ذریعے پید اہوئے تھے۔
roohi
تصویر لائیک کرنے کےبعد کاجول اور کرن جوہرکے مابین بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے جس سے امید کی جارہی ہے کہ دونوں پھر سے اچھے دوست بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ کاجول اور کرن جوہر ماضی میں بہت قریبی دوست رہے ہیں مگر پھران کے تعلقات سرمہری کا شکارہو گئے تھے۔ سماء/خبرایجنسی
Tag : World Update
0 Leave A Reply "کاجول اورکرن جوہرپھرسے دوست بن گئے"

Back To Top