عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گر گئی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گر گئی

کراچی (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کی کمی سے 1257 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔سونے کی قیتموں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100اور86 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43 ہزار 285 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔
Tag : World Update
0 Leave A Reply "عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گر گئی"

Back To Top