سعودی عرب میں قانونی طور پر رُکنے والے حا جیو ں کی بر وقت اطلا ع نہ دینے پر جر ما نے کر نے کا فیصلہ

سعودی عرب میں قانونی طور پر رُکنے والے حا جیو ں کی بر وقت اطلا ع نہ دینے پر جر ما نے کر نے کا فیصلہ

ریاض(آن لائن) سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے غیر قانونی طور پر رُکنے والے کسی بھی حاجی کی بروقت اطلاع نہ دینے پر متعلقہ اداروں اور کمپنیوں پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے ملک بھر میں کسی بھی غیر قانونی طورپر رُکنے والے حاجیوں کی بروقت اطلاع سے متعلق تمام خدمتگار اداروں اور کمپنیوں کو انتباہ کیا ہے کہ اگر کسی ادارے یا کمپنی نے حج یا عمرہ پر آنے والوں کے بروقت واپس نہ جانے کی اطلاع نہ کی تو انہیں ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے واضح رہے کہ مملکت میں کسی بھی حاجی کی غیر قانونی طور پر رُکنے کی اجازت نہیں ہے تاہم متعلقہ اداروں کی پہلی بار خلاف ورزی کرنے پر 25ہزار ریال جرمانہ کیا جائیگا جبکہ دوبارہ غلطی دوہرانے پر 50سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا جتنے ریادہ حاجی یا معتبر ہونگے جرمانہ اسی تعداد کے حساب سے کیا جائیگا ۔
Tag : World Update
0 Leave A Reply "سعودی عرب میں قانونی طور پر رُکنے والے حا جیو ں کی بر وقت اطلا ع نہ دینے پر جر ما نے کر نے کا فیصلہ"

Back To Top