ٹائیگر شروف نے 2 ایوارڈ اپنے نام کرلئے

ٹائیگر شروف نے 2 ایوارڈ اپنے نام کرلئے
4
نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے 2 ایوارڈز اپنے نام کرلئے، بگ زی انٹرٹنیمنٹ ایوارڈ میں جیکی شروف کے بیٹے نے بہترین ڈانسر اور ایکشن ہیرو کا ایوارڈ جیت لیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے ڈانس اور ایکشن کی صلاحیتوں کی بدولت فلم انڈسٹری میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے بگ زی انٹرٹینمنٹ ایوارڈ تقریب میں فلم ”اے فلائنگ جٹ“ کے گانے ”بیٹ پے بوٹے“ کیلئے بہترین ڈانسر اور فلم ”باغی“ کیلئے بہترین ایکشن ہیرو کا ایوارڈ جیت لیا۔
ٹائیگر کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کا سہرا دونوں فلموں کی ٹیموں کے سر جاتا ہے، جس میں مجھے اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملا اور مجھے خوشی ہے کہ شائقین کو میرا کام پسند آیا ہے۔ ایجنسیز



Tag : World Update
0 Leave A Reply "ٹائیگر شروف نے 2 ایوارڈ اپنے نام کرلئے"

Back To Top