موٹورولا کے جی سیریز کے دو نئے سمارٹ فونز متعارف

موٹورولا کے جی سیریز کے دو نئے سمارٹ فونز متعارف

لاہور (ویب ڈیسک)موٹرولا نے جی 5 سیریز میں دو مزید اسمارٹ فونز ،جی 5ایس اور جی 5 ایس پلس کا شمار کردیا ہے۔ان دو نئی ڈیوائسز میں بڑے ڈسپلے ، بہتر کیمرا اورپچھلے جی 5جو مارچ میں ریلیز کیے گئے تھے سے زیادہ طاقتور پروسیسرز موجود ہیں۔


موٹوجی 5ایس میں 5.2انچ 1080پی ڈسپلے، 1.4گیگا ہارٹز اوکٹا کور پروسیسر، 16میگا پکسل ریئر کیمرا اور 3000ملی ایمپیئر آور کی بیٹری ہے۔جی 5ایس پلس میں 5.5انچ 1080پی ڈسپلے،پوٹریٹ کے ساتھ دو13میگا پکسل ریئر کیمرے اور ایک 8میگا پکسل وائڈ اینگل فرنٹ کیمرا ہے۔دونوں ڈیوائسز کی باقی چیزیں اورجنل جی 5 کے جیسے ہی ہیں جس میں میٹل یونی باڈی ڈیزائن، 4جی بی تک ریم اور 64جی بی تک اسٹورج یج ہے۔
جی 5ایس اور جی 5ایس پلس کی قیمتیں 249یورو اور 299یورو بالترتیب ہوں گیاور یہ رواں ماہ کے آخر میں مختلف ممالک میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔
Tag : World Update
0 Leave A Reply "موٹورولا کے جی سیریز کے دو نئے سمارٹ فونز متعارف"

Back To Top