آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، مگر ساتھ ہی ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے، کسی کو یقین ہی نہیں آیا کہ۔۔۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، مگر ساتھ ہی ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے، کسی کو یقین ہی نہیں آیا کہ۔۔۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ٹیم رینکنگ کے بعد ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے جس کے مطابق ابتدائی 10 بلے بازوں میں شامل اظہر علی 2 درجے تنزلی کیساتھ آٹھویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ 10 بہترین باﺅلرز میں کوئی بھی پاکستانی باﺅلر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق دس بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، بھارت کے چتیشور پوجارا ایک درجہ ترقی کیساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چوتھے، بھارت کے ویرات کوہلی پانچویں، بھارت ہی کے اجنکیا ریحانے چھٹے، انگلینڈ کے جونی بیرسٹو ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے اظہر علی 2 درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ فہرست میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نویں اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دسویں نمبر پر ہیں۔ 
10 بہترین باﺅلرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی باﺅلر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ بھارت کے رویندرا جدیجا کی پہلی پوزیشن پر اجارہ داری برقرا ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے، بھارت کے روی چندرن ایشوین تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ پانچویں، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا چھٹے، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ ساتویں، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین آٹھویں، جنوبی افریقہ ہی کے ویرنون فلینڈر نویں اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راو¿نڈر میں بھی بھارت کے رویندرا جدیجہ سرفہرست ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، بھارت کے روی چندرن ایشوین تیسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے معین علی چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ ہی کے بین سٹوکس پانچویں، جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر چھٹے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک ساتویں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر آٹھویں، سری لنکا کے دلرووان پریرا نوویں اور سری لنکا کے ہی رنگانا ہیراتھ دسویں نمبر پر ہیں۔
Tag : World Update
0 Leave A Reply "آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، مگر ساتھ ہی ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے، کسی کو یقین ہی نہیں آیا کہ۔۔۔"

Back To Top