معین علی نے اپنی ٹیم کیساتھ جشن منانے سے انکار کی

معین علی نے اپنی ٹیم کیساتھ جشن منانے سے انکار کیا تو ہر کوئی تنقید کرنے لگا لیکن پھر اس کی وجہ سامنے آئی تو تنقید کرنے والے منہ چھپانے لگے، ایسا کیوں کیا تھا؟ جان کر آپ ہمیشہ کیلئے ان کی عزت کرنے کا عہد کر لیں گے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹر ٹیم مسلمان کرکٹر معین علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی سرزمین پر 19 سال کے طویل عرصے کے بعد جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے آخری مرتبہ 1998ءمیں اپنی سرزمین پر جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔


حالیہ سیریز میں کامیابی کا سہرا معین علی کے سر سجا جنہوں نے 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 250 رنز بنانے کے علاوہ 25 وکٹیں بھی حاصل کیں اور اس عمدہ کارکردگی کی بدولت انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ ان کے ساتھی کرکٹرز اس اعلیٰ کارکردگی پر ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے لیکن جب سیریز میں کامیابی کے بعد جب ٹرافی ملنے کا وقت آیا تو معین علی نے ساتھی کرکٹرز کیساتھ جشن منانے سے انکار کر دیا۔ 
انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی جشن منانے سے چند سیکنڈز پہلے ایک تصویر سامنے آئے جس میں معین علی وہاں سے جاتے ہوئے نظر آئے اور یہیں سے تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ایسا کرنے والوں نے اس کی وجہ جاننے کی کوشش بھی نہ کی۔ ایسے میں ہر طرف سے سوالات جنم لینے لگے جبکہ ان کے مداح یہ جاننے میں مصروف ہو گئے کہ آخر انہوں نے ایسا کیوں کیا؟

لیکن اب اس بات کا جواب بھی مل گیا ہے جس نے تنقید کرنے والوں کے منہ تو بند کر ہی دئیے ہیں لیکن اس کیساتھ ہی وہ شرم سے پانی پانی بھی ہو گئے ہیں جبکہ مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ غیر ملکی کھلاڑی اپنی جیت کا جشن منانے کیلئے ’وائن‘ کا استعمال کرتے ہیں اور ایک دوسرے پر انڈیلتے ہیں اور اس ’وائن‘ کی وجہ سے ہی معین علی نے اپنی ٹیم کے ساتھیوں کیساتھ جشن نہ منایا اور وہاں سے چلے گئے۔
Tag : World Update
0 Leave A Reply "معین علی نے اپنی ٹیم کیساتھ جشن منانے سے انکار کی"

Back To Top