پاکستان نے ایشین سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ایشین سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

یشکک: پاکستان کے محمد سجاد نے ایشین سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں محمد سجاد نے ہانگ کانگ کے لی چن وائی کو شکست دی۔ پاکستان نے ایشین سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے، پاکستان کے محمد سجاد نے ہانگ کانگ کے لی چین وائی کو 7 صفر سے شکست دے کر میچ جیتا۔ اس سے قبل محمد سجاد نے اپنے ہم وطن محمد بلال کو شکست دے کر ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ فائنل سے قبل محمد سجاد کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایشین سکس ریڈ اسنوکر ایونٹ کا ٹائٹل جیت کر کامیابی اپنی مرحومہ اہلیہ کے نام کرنا چاہتے ہیں جن کا دو ماہ پہلے روڈ ایکسڈنٹ میں انتقال ہو گیا تھا۔
Tag : World Update
0 Leave A Reply "پاکستان نے ایشین سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ جیت لی"

Back To Top